ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ایس پی کارکنان کا انوکھا احتجاج - ریاست اترپردیش

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں بے روزگاری کے خلاف سماج وادی یواجن سبھا کے کارکنان نے انوکھا احتجاج کیا۔

بارہ بنکی : ایس پی کارکنان کا مطالبہ، روزگار دو یا کفن دو

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 5:28 PM IST

ایس پی کارکنان نے کفن اوڑھ کر مطالبہ کیا کہ انہیں یا تو روزگار دیا جائے، نہیں تو انہیں کفن دے دیا جائے۔

بارہ بنکی : ایس پی کارکنان کا مطالبہ، روزگار دو یا کفن دو

ایس پی کارکنان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار ختم ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان اور طلبا کافی پریشان ہیں۔

بارہ بنکی شہر کے جھایہ چوراہے پر سماج وادی یواجن سبھا کے ضلع صدر آشیش سنگھ آرین کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں ایس پی کارکنان کفن نما کپڑا لے کر سڑک پر لیٹ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس دوران ایس پی کارکنان 'روزگار دو یا کفن دو' کے نعرے مسلسل لگاتے رہے۔ آشیش سنگھ آرین نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار کے ذرائع کم ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے طلبا اور نوجوان کافی پریشان ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر حکومت روزگار نہیں دے سکتی ہے تو وہ ہمیں موت دے دے۔ یہی پیغام حکومت تک پہنچانے کے لیے یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.