سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی نے اپنے سیاسی دورے دوران کہا کہ اتر پردیش کے سیاسی حالات اب اس سمت میں گامزن ہیں، جہاں لوگوں کو سہولیات فراہم کرانے کے بجائے تقسیم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ذات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو آپس میں لڑانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ سرمایہ داروں کی حمایت میں پالیسی تیار کی جا رہی ہیں۔ اب حکومت کے نشانے پر سب سے زیادہ کاشتکار ہیں، جنہیں احتجاج کی وجہ سے گاڑی سے کچلنے کا کام کا جا رہا ہے۔
- مزید پڑھیں: پیس پارٹی اتر پردیش کی 403 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی: ڈاکٹر ایوب
- یوپی میں خواتین کی مدد سے کانگریس حکومت بنائے گی: سلمان خورشید
- UP Assembly Election: کانگریس کا 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کا اعلان
عمیق جامعی نے کہاکہ آج مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل کر دی ہے۔ مہلک وبا کورونا نے لوگوں کے سامنے روزی روٹی کمانے کے لیے مشکل سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ حکومت ان تمام ضرورت مندوں، غریبوں، بےروزگاروں اور کاشتکاروں کو سہولیت فراہم کرانے کے بجائے مہنگائی کی دوہری مار سے برباد کرنے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کووڈ میں ہزاروں نوجوانوں کے ہاتھ سے روزگار ختم ہو گیا، لیکن حکومت اس جانب متوجہ ہونے کے بجائے فرقہ واریت کو فروغ دینے کا کام کر رہی ہے۔'