ETV Bharat / state

برقعے میں کیٹ واک کرنے والی لڑکیاں اسلامی اصولوں سے واقف نہیں: شفیق الرحمن برق - مظفر نگر ضلع میں واقع شری رام کالج

سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شری رام کالج میں مسلم طلبا نے جو کچھ بھی کیا وہ ناقابل برداشت ہے۔ برقعہ کو صرف پردے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے نہ کہ فشن کے لیے۔ اسلام میں اس کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ SP MP Shafiqur Rahman Barq

برقعے میں کیٹ واک کرنے لڑکیاں اسلام کے اصولوں سے واقف نہیں : رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 10:42 AM IST

رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق

سنبھل: ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں واقع شری رام کالج میں برقعہ پوش طالبات کے ریمپ پر کیٹ واک کرنے کا معاملہ طویل پکڑتا جا رہا ہے۔ ایک طرف مسلم مذہبی رہنماؤں نے ناراضگی کا اظہار کیا تو دوسری طرف اس کو کے کر سیاست بھی تیز ہو گئی ہے۔ سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق اس معاملے پر سخت رد عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ برقعہ پہن کر کیٹ واک کرنے والی لڑکیوں کے خلاف کارروائی کریں اور انہیں سخت ہدایات بھی دیں کہ وہ ایسی حرکت کر کے اسلام کو بدنام نہ کریں۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظفر نگر کے شری رام کالج کے ریمپ پر برقع میں مسلم طالبات کی کیٹ واک پر ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ شری رام کالج میں ہوئے فشن شو میں مسلم لڑکیوں نے حصہ لیا ہے۔ اسلام اس کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار رہو دنیا میں قرآن شریف سے بڑی کوئی کتاب نہیں، شفیق الرحمن برق

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان نے کیٹ واک پر علمائے اکرام کے اعتراض کو درست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے اس عمل کو اسلام کے خلاف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لڑکیوں نے اس طرح کی حرکت کی ہے انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے کہ ان کا مذہب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.