ETV Bharat / state

دہلی: سابق وزیر جاوید عابدی سے ایس پی رہنماؤں نے ملاقات کی - جاوید عابدی

جاوید عابدی نے تمام رہنماوں سے کہا کہ الیکشن جیتنے میں تنظیم کا اہم کردار ہے، اس لیے آپ سب کو گاؤں، گاؤں اور سیکٹر میں جا کر سماجوادی پارٹی کی حکومت کی کامیابیوں کو لوگوں تک پہنچانا چاہیے۔

سابق وزیر جاوید عابدی سے ایس پی رہنماؤں نے ملاقات کی

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 5:29 PM IST

سماجوادی پارٹی نوئیڈا دیہی کے رہنماوں نے ضلع صدر مہندر یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری اور سابق وزیر مولانا جاوید عابدی سے اوکھلا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے رہنماوں نےجاوید عابدی سے انتخابی سرگرمیوں سے متعلق بات چیت کی۔۔ انہوں نے اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: تین مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ

اس موقع پر جاوید عابدی نے تمام رہنماوں سے کہا کہ الیکشن جیتنے میں تنظیم کا اہم کردار ہے، اس لیے آپ سب کو گاؤں، گاؤں اور سیکٹر میں جا کر سماجوادی پارٹی کی حکومت کی کامیابیوں کو لوگوں تک پہنچانا چاہیے۔

2022 میں اکھلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ انہوں نے تنظیم کے عہدیداروں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری اور ترجمان راگھویندر دوبے، نائب صدر محمد تسلیم، مزدور سبھا کے صدر ارجن پرجاپتی ،پرنس یادو، ٹیٹو یادو، گورو یادیو، سدھیر رائے، ستپال پہلوان، کالی پہلوان، شیام سنگھ یادو اور کئی کارکن موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.