ETV Bharat / state

پولیس کی زیادتی کے خلاف اے ڈی جی سے ملاقات کی - ایس پی رہنماؤں نے اے ڈی جی سے ملاقات کی

ضلع بریلی میں پولیس کی زیادتی کے خلاف سماجوادی پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے اے ڈی جی زون سے ملاقات کی۔

بریلی: پولیس کی زیادتی کے خلاف ایس پی رہنماؤں نے اے ڈی جی سے ملاقات کی

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 9:36 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں پولیس کی زیادتی کے خلاف سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں اے ڈی جی سے ملاقات کرتے ہوئے اے ڈی جی سے مطالبہ کیا کہ پولیس سڑکوں پر چیکنگ کے نام پر ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنا رہی ہے، جس سے عوام میں پولیس کے تئیں غلط پیغام جا رہا ہے۔

بریلی: پولیس کی زیادتی کے خلاف ایس پی رہنماؤں نے اے ڈی جی سے ملاقات کی

بریلی میں گزشتہ دنوں کئ ایسے معاملے پیش آئے ہیں جس میں پولیس نے ہیلمیٹ، ماسک، ڈرائیونگ لائیسنس اور کاغزات چیک کے نام پر عوام کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے۔ پولس کی زیادتی کے قصّہ مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ جب کہ پولیس کو اعلیٰ افسران کی جانب سے صرف ماسک اور ہیلمٹ چیک کرنے کے ہدایات دیئے گئے ہیں۔

اس کے باوجود پولیس کسی نہ کسی کاغذ کی کمی کی وجہ سے عوام کے ساتھ بدسلوکی اور زیادتی کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں شہر کوتوالی کی بہاری پور چوکی کے پاس چیکنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار نے عام آدمی کو چیکنگ کے نام پر نہ صرف حراساں کیا، بلکہ اُس کی پٹائی بھی کی۔

پولیس اہلکار اپنی اس کارروائی سے بھی مطمئن نہیں ہوا تو اُس نے بائک کو ڈنڈے سے توڑنا شروع کر دیا۔ اس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکار کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

ایسی تمام شکایات کے پیش نظر سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں نے اے ڈی جی بریلی زون اویناش چندرا سے ملاقات کرکے مطالبہ کرتے ہوئے کہ پولیس کو چیکنگ کے نام پر کسی عام آدمی کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور اُس کے ساتھ زیادتی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاج محل کےکھلنے سے ہوٹل کاروبار میں اضافے کی امید

اگر کسی بائک یا موٹر سائکل مالک کے پاس کاغزات میں کوئی کمی ہے تو اس کا چالان کر دینا چاہیئے۔ لیکن کسی کے ساتھ مارپیٹ کرنا یا اسے حراساں کرنا مناسب نہیں ہے۔ یہ ایک عام آدمی کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر فوراً روک تھام کی جانی چاہیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.