ETV Bharat / state

SP Candidate Threatens Suicide: ایس پی امیدوار نے خودکشی کی دھمکی دی - SP candidate Sunil Chaudhary accuses BJP candidate

نوئیڈا سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار سنیل چودھری نے نوئیڈا کمشنر، ایڈیشنل کمشنر اور بی جی پی کے امیدوار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔

ایس پی امیدوار نے خودکشی کی دھمکی دی
ایس پی امیدوار نے خودکشی کی دھمکی دی
author img

By

Published : Feb 8, 2022, 3:32 PM IST

اترپردیش کی نوئیڈا اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے سنیل چودھری اور ان کی اہلیہ نے نوئیڈا میڈیا کلب میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بی جے پی کے رکن اسمبلی، کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر پر سنگین الزامات عائد کئے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'نوئیڈا کے کمشنر الوک سنگھ، ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ اور کچھ ایس ایچ او اور راج ناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج سنگھ میرے اور میرے کارکنان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ساتھ ہی نوئیڈا انتظامیہ کو بھی میرے خلاف کھڑا کردیا ہے۔

سنیل چودھری نے بتایا کہ انہیں تشہیر نہیں کرنے دی جا رہی ہے اور ان کے کارکنان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس سے وہ اتنا پریشان ہو گئے ہیں کہ اب ان کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پولیس انتظامیہ نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک بند نہیں کیا تو وہ خودکشی کر لیں گے۔

مزید پڑھین:

وہیں سنیل چودھری کی بیوی نوئیڈا میڈیا کلب میں پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے کہا کہ ہم پر بہت ظلم ہو رہا ہے اور ہم اس طرح سے الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔ پولیس انتظامیہ ہمیں پریشان کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.