سوشل میڈیا و دیگر ذرائع سے موصول رپورٹز کے مطابق سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے تمام پارٹی کارکنوں کو مستعدی کے ساتھ ای وی ایم کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ UP Polls Results
اکھلیش یادو کی ہدایت کے بعد سماج وادی پارٹی کے کارکنان اسٹرانگ روم کے قریب مستعدی سے ڈٹ گئے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے بھی نگرانی کو سخت کردیا گیا۔ اکھلیش یادو نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے تمام اضلاع میں ایک انچارج کو مقرر کیا ہے۔
بارہ بنکی میں ایم ایل سی راجیش یادو کو انچارج بنایا گیا۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 28 فروری سے ہی ایس پی اور بی ایس پی کارکنان ای وی ایم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اچانک مستعدی میں اضافے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کو لیکر جس طرح سے خبریں آرہی ہیں، اس کے پیش نظر ای وی ایم کی نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی ہونے تک نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے ایکزٹ پول کو فرضی قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہے۔