ریا ست اتر پردیش اسمبلی انتخاباتUttar Pradesh Election 2022 کے مراحل کی تاریخ ہر گذرتے ایام کے ساتھ نزدیک آتی جارہی ہے ۔ اور سیا سی جماعتوں کے امیدورا انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
ریاست کے ضلع غازی آباد سے متصل دھولانہ اسمبلی حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی اور رواں برس ہونے والے انتخاب میں سماجودی پارٹی کے امیدوار اسلم چودھری SP Candidate Aslam Choudhary انتخابی مہم میں سرگرم ہیں۔اور وہ ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
اسلم چودھری کی انتخابی تشہیری مہم میں لوگوں کی کافی بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 2017 میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں اسلم چودھری نے بی ایس پی کی جانب سے انتخابی میدان میں اتر کر کامیابی حاصل کی تھی اپنے حریف اور بی جے پی کے امیدوار رمیش چند تومر کو شکست دیا تھا۔
اسلم چودھری چند ایام قبل ہی بی ایس پی چھوڑ کر ایس پی شامل ہوئے ہیں اور پارٹی نے انہیں مذکورہ اسمبلی حلقہ سے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔
مذکورہ اسمبلی حلقہ میں ایس پی کے حامیوں کے علاوہ آر ایل ڈی کے حامیوں کی بھی حمایت انہیں حاصل ہے۔
مقامی رہنما افضل چودھری نے کہا کہ اس بار دھولانہ سے اسلم چودھری کی جیت یقینی ہے اور ریاست میں سماجوادی پارٹی کی حکومت تشکیل پائے گی۔