رامپور: اترپردیش کے رامپور صدر اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی ووٹنگ سے عین قبل شام سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے امیدوار عاصم راجا نے اتوار پولیس ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) کے کیمپ آفس کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ راجا نے الزام لگایا کہ ان کے چیف الیکشن ایجنٹ جو کہ ایک آئی آر ایس کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں،ایس پی کارکنان و حامیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اور ان کا مقامی پولیس پر بالکل بھی یقین نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ آزادانہ و منصفانہ و غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کے لئے پیرا ملٹری فورسزز کو تعینات کیا جائے۔SP Candidate Alleges of Police Harassment in Rampur
انہوں نے کہا کہ'ہمارا مطالبہ ہے کہ ووٹنگ مسلح افواج کی نگرانی میں ہو۔کیونکہ مجھے مقامی پولیس پر قطعی اعتماد نہیں ہے۔مقامی پولیس عوام الناس کو ہراسان کررہی ہے اور پیر کو ووٹ نہ ڈالنے کے لئے خائف کررہی ہے۔ ایس پی امیدوار نے کہا کہ ان حالات میں آزادانہ و غیر جانبدارانہ انتخاب ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rampur By-Election 2022 یوگی جی مجھے، میرے بیٹے اور میری بیوی کو گولی مار دو، اعظم خان
یواین آئی