ETV Bharat / state

UP Civic Poll اترپردیش بلدیاتی انتخابات: ایس پی اور آر ایل ڈی کے درمیان اتحاد

author img

By

Published : May 2, 2023, 11:23 AM IST

میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کی امیدوار سیما پردھان کو میئر سیٹ پر جتانے کے مقصد سے ایس پی اور آر ایل ڈی کے درمیان اتحاد ہوا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے رہنما ایک پلیٹ فارم پر نظر آئے اور لوگوں سے اپنی امیدوار کو جیت دلانے کی اپیل کی۔

اترپردیش بلدیاتی انتخابات:ایس پی اور آرایل ڈی کے درمیان اتحاد

میرٹھ: اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ تمام جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے 11 مئی کو ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ اسی کے پش نظر آج میرٹھ میں سماج وادی پارٹی، راشٹریہ لوک دل اور آزاد سماج پارٹی کی جانب سے ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس میں میرٹھ سے میئر امیدوار کی حمایت کے لیے سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بغیر کسی تفریق کے سیما پردھان کو جتانے کی بات کہی۔

پریس کانفرنس کے دوران تمام رہنماوں نے اتحاد کی امیدوار سیما پردھان کو میئر سیٹ پر مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑانے کی بات کہی۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر نے کہا کہ اتحاد سبھی لیڈران ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور پارٹی رہنماؤں کسی طرح کی کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ انہوں انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جن دو وارڈوں میں بی جے پی کے کارپوریٹر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں وہاں سے ہمارے نمائندوں کو پرچہ داخل کرنے میں پریشان کیا گیا جس کی وجہ سے ان کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:UP Urban Local Body Polls بی ایس پی رہنما گڈو جمالی تشہیری مہم کیلئے جونپور پہنچے

ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی اتحاد کے رہنما میرٹھ میں ایک انتخابی ریلی میں شرکت کریں گے جس سبھی جماعتوں کے لیڈران سیما پردھان کو میرٹھ کی میئر بنانے کے لیے عوام سے اپیل کریں گے۔ ایک مضبوط اتحاد کی بدولت بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ لوگوں کا بی جے پی پر سے بھروسہ اٹھنے لگا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.