ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوپی سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ ضلع جیل میں قیدیوں وملازمین کے کورونا متاثر ہونے کے بعد رابرٹس گنج شہر میں ایک عارضی جیل بنائی گئی تھی۔ آج صبح وہاں سے تین ملزم فرار ہوگئے۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ساجد علی عرف ٹینی، سندیپ شرما اور شیو ناتھ آج علی الصبح موقع ملتے ہی کھڑکی سے فرار ہوگئے۔ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔