بتایا جاتا ہے کہ یہ کیس دہلی میں منعقد تقریب تقسیم انعامات پروگرام میں سنا کشی کو مدعو کیا گیا تھا، اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے انتظامیہ سے انہوں نے 24 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
سناکشی کے خلاف ایف آئی آر درج پروگرام آرگینائزر پرمود سنہا نے بتا یا کہ سناکشی نے پروگرام میں آنے کے لئے 24 لاکھ کی مانگ کی تھی جو میں نے انہیں دے دیا، لیکن پیسے لینے کے باوجود اس پروگرام میں نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے پیسے لوٹائے ۔اس معاملے میں پولیس نے سناکشی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا ،لیکن کوئی جواب نہ ملنے کی صورت میں پولیس نے ایف آئی آر درج کر لیا ہے۔
کٹ گھر تھانہ انچارج اجیت سنکھ نے کہا کہ کیس درج کر لیا گیا ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔