بجلی کی عدم فراہمی سے گاؤں کے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور گرمی کے ایام میں رات کے وقت انھیں سب سے زیادہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
لیکن اب سولار لائٹ لگنے کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو کافی راحت ہوگئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اب رات میں گاؤں کے بچوں کو پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے۔
گاؤں میں رہنے والی رام شری کہتی ہیں کہ وہ اس سے قبل روشنی کے لیے چراغ کا استعمال کرتے تھے لیکن اس کے انھیں کافی زیادہ پریشانی ہوتی تھی، تاہم اب سولر لائٹ کے ذریعہ بجلی فراہم ہونے سے ان کی مشکلیں آسان ہوگئی ہیں۔