ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس لائن میں سولر چرخے کا افتتاح، خواتین کو ملا روزگار

ڈسٹرکٹ کھادی گرام ادیوگ انڈسٹریز آفیسر سنجے شریواستو نے بتایا کہ گوتم بودھ نگر پولیس لائن میں 15 روزہ شمسی چرخی تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ تربیت کے بعد تمام خواتین کو سوت سے دھاگہ بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا جس کی وجہ سے ہر خاتون کو فی کلوگرام 120 کی شرح سے محنتانہ ادا کیا جائے گا۔

نوئیڈا: پولیس لائن میں سولر چرخہ کا افتتاح، خواتین کو ملا روزگار

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 2:04 PM IST

گریٹر نوئیڈا پولیس لائن میں اتر پردیش کھادی گرام ادیوگ انڈسٹریز کے زیر اہتمام ایک خصوصی پروگرام میں گوتم بودھ نگر پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی اہلیہ اکانشا سنگھ نے کہا کہ خواتین کو باختیار اور خود کفیل بنانے میں کھادی کا ایک اہم کردار ہو سکتا ہے۔ خاکی اور کھادی مل کر معاشی طور پر بہت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور اکانشا سنگھ کے اقدام پر کھادی اور محکمہ دیہی صنعت نے پولیس لائنز میں شمسی چرخہ (سولر چرخہ) کی تربیت کا آغاز کیا ہے۔

نوئیڈا: پولیس لائن میں سولر چرخہ کا افتتاح، خواتین کو ملا روزگار

ڈسٹرکٹ کھادی گرام ادیوگ انڈسٹریز آفیسر سنجے شریواستو نے بتایا کہ گوتم بودھ نگر پولیس لائن میں 15 روزہ شمسی چرخی تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ تربیت کے بعد تمام خواتین کو سوت سے دھاگہ بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا۔ جس کی وجہ سے ہر خاتون کو فی کلوگرام 120 کی شرح سے محنتانہ ادا کیا جائے گا۔ ایک خاتون صرف 7-8 گھنٹے کام کرکے 300 سے 360 روپے یومیہ کما سکتی ہے۔ اس سے خواتین زیادہ خود انحصار ہوجائیں گی۔

سنجے سریواستو نے بتایا کہ محکمہ کھادی اور دیہی صنعت نے تقریبا 25 خواتین کو 11 لاکھ روپے کے مفت شمسی چرخے دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.