میرٹھ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی خون عطیات کے عالمی دن کے موقعے پر خون عطیہ کیموں کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ خون عطیہ کیمپ میں شرکت کی۔ میرٹھ میں آج عالمی خون عطیات کے موقعے پر سماجی تنظیم مومن انصار سبھا کے زیر اہتمام لٹل اسٹار چیری ٹیبل بلڈ بینک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مذاہب کے نوجوانوں نے خون عطیہ کرکے ملک میں ہونے والی خون کی کمی کو پورا کرنے کی مہم میں اپنا تعاون پیش کیا۔
تنظیم کی جانب سے 14 واں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔خون عطیہ کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ عطیہ کئے گئے خون سے کسی بھی ضرورت مند افراد کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ اس لیے سبھی نوجوانوں کو اس مہم میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔اس سے انسانی زندگی کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Madrasa Board Exam یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات، کاپیوں کی جانچ میں تاخیر
اس موقعے پر تنظیم کے اراکین نےتمام لوگوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خون عطیہ کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ان کی ایک چھوٹی کوشش سے نہ جانے کتنے لوگوں کی زندگی بچ سکتی ہے۔ لوگوں کو اس کے لیے خود پہل کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے خون عطیہ کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کر رہے ہیں۔ لوگوں کا اسی طرح سے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا تو مستقبل میں بھی خون عطیہ کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔