انہوں نے ناگرک ایکتا پارٹی کی طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ سماجی برابری کے لیے کام کریں گے ۔
بارہ بنکی کے اے ڈی ایم کورٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ہری نندن گوتم نے کہا کہ 'ملک کو آزاد ہوئے 70 برس سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں، لیکن ابھی بھی سماجی برابری حاصل نہیں ہوئی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'سماج میں برابری لائے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی ہے'۔