بلند شہر کے سکندرآباد تھانے کی پولیس نے 25ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا۔شاطر گئو اسمگلر دانش پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کر کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
سینئر سپرنٹڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ گلاوٹھی محلہ کے پیر خان باشندہ شاطر بدمعاش دانش بائیک سے گاب بھرانا کی جانب جارہا ہے۔ پولیس نے پیر کی رات میں بھرانا موڑ پر گھیرا بندی کر لی اور جب وہ بھرانا موڑ پر پہنچا تو پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگا۔پولیس نے تعاقب کیا تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ میں دانش پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس نے زخمی دانش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 315بور کا دیسی طمنچہ،کارتوش، دو بڑے چاقو ایک پلاسٹک کا بیگ،ایک رسا برآمد کیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ دانش گلاوٹھی تھانے کا ٹاپ 10 شاطر گئو اسمگلر کی فہرست میں شامل ہے۔