ایسا مانا جا ریا کہ بریلی پولیس کے لئے نوراتری کا پہلا دن بہت اچھا رہا۔
بریلی پولس نے مختلف تھانہ حلقوں میں نشیلے اشیاء کے ساتھ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولس نے دو کاروں میں سوار پانچ اسمگلروں کو پچاس لاکھ روپیہ کی افیم کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ اس میں بڑے پیمانے پر برآمدگی بھی ہوئ ہے۔
اس کے علاوہ تھانہ فتح گنج مغربی پولس نے بھی 35 لاکھ روپیہ قیمت کی ساڑھے تین سو گرام اسمیک کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولس رپورٹ کے مطابق تھانہ علی گنج پولس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد منشیات کی اسمگلنگ کرنے جا رہے ہیں۔
اس کے بعد پولس نے محاصرہ کرکے دو مشتبہ کاروں کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولس کو دونوں کاروں سے ایک کلو افیم برآمد ہوئی۔
پولس نے کار میں سوار سبھی پانچ اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اندازہ کے مطابق بین الاقوامی بازار میں افیم کی قیمت 50 لاکھ روپیہ ہے۔
پولیس کے مطابق یہ افراد بہت پہلے سے منشیات کی اسمگلنگ کرتے رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد تھانوں میں ایف آئی آر درج ہیں۔
وہیں دوسرا معاملہ تھانہ فتح گنج مغربی علاقے کا ہے۔
جہاں پولس نے ایک اسمگکر کو ساڑھے تین سو گرام اسمیک کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسمگلر اسمیک دہرادون لے جا رہے تھے۔
پولس نے ان سبھی اسمگلروں کےخلاف ایف آئ آر درج کرکے جیل بھیجنے کی تیاری کر لی ہے۔