ETV Bharat / state

Smriti Irani on Women خواتین کو بحث کے مرکز میں ہونا چاہیے: ایرانی - مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر

آگرہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے جی-20 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی نے کہا کہ ہندوستان کی جی-20 کی صدارت تاریخ میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اسمرتی ایرانی
اسمرتی ایرانی
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 10:16 PM IST

نئی دہلی: مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے ہفتہ کو کہا کہ بہتر مستقبل کے لیے کسی بھی تبادلہ خیال اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کا مرکز میں ہونا ضروری ہے۔

آج آگرہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے جی-20 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہا کہ ہندوستان کی جی-20 کی صدارت تاریخ میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہندوستان سب کی بھلائی کے لیے عملی عالمی حل تلاش کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور ایسا کرنے میں 'واسودھیو کٹمبکم' کی حقیقی روح کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر زمینی سطح پر خواتین کی قیادت کی اہمیت اور ہر خاتون کو بینکنگ اور مالیاتی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی میں صنفی شمولیت کے ذریعہ ہندوستان میں صنفی انصاف، ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر، اور حیض کے حفظان صحت کے پروٹوکول کابھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا، "اگر آپ اپنا مستقبل ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ مستقبل کے لیے تیار رہنا چاہتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ خواتین بحث کے مرکز میں ہوں اور خواتین آپ کے فیصلوں کے مرکز میں ہوں۔"

ہندوستان کی جی-20 صدارت میں "خواتین انٹرپرینیورشپ: مساوات اور معیشت کے لیے ایک جیت"، زمینی سطح سمیت تمام سطحوں پر خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری" اور "تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانا اور افرادی قوت کی مساوی شرکت" اہم موضوعات ہیں۔ اجلاس کل اختتام پذیر ہوگا۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.