اس کی وجہ سے لگ بھگ نصف درجن کارکنان زخمی ہوگئے۔
جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
تاہم محکمہ فائر اور پولیس کی گاڑیوں نے مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ سیکٹر -20 علاقے کے اس کمپنی میں بھٹی کے پاس رکھا ایک سلینڈر گرم ہوکر اچانک پھٹ گیا۔جس کی زد میں آکر یک بعد دیگرے تین سلینڈر پھٹ گئے۔
اس واقعے میں کمپنی میں کام کرنے والے ملازم ، شمبھو ، روی کمار ، محمد ندیم ، بال کشن ، اندر دیو وغیرہ جھلس گئے۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا: ریڈی میڈ گارمنٹس کی فیکٹری میں آتشزدگی
اس کے بعد آگ کی زد میں کمپنی بھی آگئ۔
انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے 12 فائر فائٹنگ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔
زخمی ملازمین کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔