لیکن یہ کوشش طویل عرصے تک جاری نہیں رہ سکی۔ امسال اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ امتحانات کے لیے زیادہ تر مراکز مدارس میں ہی قائم کیے گئے ہیں۔ اس فیصلہ کی وجہ سے اترپردیش ایجوکیشن بورڈ کے امتحانات بھی اسی درمیان ہونے والے ہیں۔
مئو ضلع میں مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے لیے 6 ہزار سے زائد طلبا نے فارم بھرے ہیں۔ ان میں منشی، مولوی، عالم ودیگر درجات کے طلبا و طالبات شامل ہیں۔ مئو کے 22 مدارس میں امتحان کے مرکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ یو پی بورڈ کے صرف تین اسکولوں میں امتحان مرکز ہوں گے۔
ضلع اقلیتی فلاح و بہبود آفیسر کے مطابق یو پی تعلیمی بورڈ کے امتحانات بھی اسی درمیان منعقد ہو رہے ہیں، اسی لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔