ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں کوتوالی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے سنیچر کی صبح دیوا اوور برج سے چھ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ان کے قبضے سے ایک کلو مارفین جس کی بین الاقوامی قیمت ایک کروڑ روپئے ہے سمیت متعدد سامان برآمد کئے ہیں۔ یہ تسکری کے ساتھ چوری اور ٹپے بازی کی واردات کو بھی انجام دیتے تھے
پولیس کے مطابق 'مخبر کی اطلاع پر انہوں نے سنیچر کو قریب سات بجے دیوا اور برج کے نیچے سنسان میں کھڑی بریزا کار کی تلاشی کی تو کار سے ایک کلو مارفین اور ٹپے بازی میں لوٹے پیسے برآمد ہوئے۔
پولیس نے کار سے لکھنؤ کے دنیش گپتا، فاروق، راشد علی، معین، انیس اور ہردوئی کے راجیش کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ان کے پاس سے مارفین کے علاوہ کار اور 3500 روپئے بھی برآمد کئے ہے۔
گرفتار ملزم تسکری کے ساتھ چوری اور ٹپے بازی کی واردات کو انجام دیتے تھے۔ یہ لوگ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو اپنا شکار بناتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزم پریاگ راج، ایودھیہ، لکھنؤ اور بارہ بنکی میں اس قسم کی واردات کو انجام دیا کرتے تھے۔