نوئیڈا:ریاست اترپردیس کی نوئیڈا ضلع کی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے سیکڑوں لوگوں کو دھوکہ دینے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے بھوٹانی نژاد ایک خاتون سمیت 5 نائجیرین باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 40 ہزار روپے نقد، لیپ ٹاپ، 17 موبائل اور 3 پاسپورٹ برآمد کئے ہیں۔یہ گروہ دنکور کے ایک گیسٹ ہاؤس میں گزشتہ 6 ماہ سے رہ رہے تھے۔دو نائجیرین کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے جبکہ تین کے ویزہ کی مدت ختم ہو چکی ہے۔
300 خواتین کی چیٹنگ :
ایڈیشنل ڈی سی پی شکتی اوستھی نے بتایا کہ کوتوالی پولیس اسٹیشن کو اس معاملے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر تفتیش کی گئی۔ تفتیش میں اہم سراغ ملے ہیں۔ اس گینگ نے تقریباً 500 خواتین کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کے فون سے تقریباً 300 خواتین کی چیٹ موصول ہوئی ہیں۔ملزمین معروف ڈاکٹر ہونے کا دعویٰ ککے خواتین کو ورغلاتا تھے۔ خواتین کو بیرون ملک سے مہنگے تحائف لانے کا وعدہ کیا جاتا تھا۔ گفٹ کی قیمت 50 لاکھ سے اوپر بتائی جاتی تھی۔ اس گینگ کے دیگر ارکان بدلے میں کسٹم ڈیوٹی کے نام پر لاکھوں روپے کی ٹھگی کرتے تھے۔
نائیجیرین نژاد لوگوں کے اکاونٹ میں رقم کی منتقلی:
اے سی پی رجنیش ورما نے بتایا کہ یہ گینگ خواتین کو دھوکہ دے کر ان کے کھاتوں میں رقم اپنے کھاتے میں منتقل کراتے تھے۔ رقم کی منتقلی کے بعد وہ اپنا فون بند کر دیتے تھے۔ یہاں سے رقم نائجیرین نژاد لوگوں کو منتقل کر دی جاتی تھی۔ ملزمان کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم ضبط کر لی گئی ہے۔ اس گینگ میں اور کتنے ارکان ہیں؟ اس کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Food Poisoning Case in Gorakhpur شادی تقریب میں مٹھائی کھانے سے ساٹھ سے زائد افراد فوڈ پوائزننگ کے شکار