ETV Bharat / state

یوپی میں سیلاب زدہ علاقوں کے حالات کنٹرول میں: مہندر سنگھ - وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خود سیلاب کے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں

گھاگھرا ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہونے کے باوجود ضلع گونڈہ فی الحال محفوظ ہے۔ حالانکہ نیپال کے پانی کی وجہ سے راپتی ندی میں طغیانی سے بلرامپور، سدھارتھ نگر، بستی اور گورکھپور اضلاع کے کچھ علاقے سیلاب سے متاثر ہیں۔

یوپی: سیلاب زدہ علاقوں کے حالات کنٹرول میں: مہندر سنگھ

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 4:41 PM IST

گونڈہ/بلرامپور: اترپردیش کے جل شکتی وزیر مہیند سنگھ نے آج کہا کہ ندیوں کے طغیانی سے سیلاب متاثرہ اضلاع کے حالات اب کنٹرول میں ہیں۔

سنگھ نے منگل کو گونڈہ کے ترب گنج و کرنل گنج اور بلرامپور ضلع کے اترولہ، تلسی پور و صدر تحصیل علاقوں میں گھاگھرا، سریو و راپتی ندیوں کے ہورہے آبی سطح میں اضافہ کی حالت کا ہوائی جائزہ لیا۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ابھی کسی بھی ضلع کو سیلاب متاثرہ قرار نہیں دیا گیا ہے۔ گھاگھر کا آبی سطح خطر ے کے نشان سے اوپر ہونے کے باوجود ضلع گونڈہ فی الحال محفوظ ہے۔ حالانکہ نیپال کے پانی کی وجہ سے راپتی ندی میں طغیانی سے بلرامپور، سدھارتھ نگر، بستی، گورکھپور اضلاع کے کچھ علاقے سیلاب سے متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خود سیلاب کے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ سبھی محکموں و انتظامیہ عملہ راحت و بچاو کے کام میں مشغول ہے۔ بی ایس پی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کے ذریعہ رام مندر تعمیر کے تعاون کے مد کی رقم کا غلط استعمال کے لگائے گئے الزامات کے سوال پر کہا کہ رام مندر کی تعمیر شروع ہونے سے سبھی لوگ خوش ہیں لیکن کچھ لوگوں کو کافی تکلیف ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لوگ اچھی طرح سے واقف ہیں کہ کانگریس کے لیڈر صرف چڑیا اڑا رہے ہیں جبکہ چڑیا اڑانے سے کام نہیں چلنے والا ہے بلکہ زمین پر اترنا پڑے گا۔ ہر کوئی مودی۔ یوگی کے ترقیاتی کاموں کی جم کر تعریف کررہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

up flood
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.