ETV Bharat / state

Sir Syed book Kutbat Ahmadia الخطبات احمدیہ عالم اسلام اور آخری نبی کی سیرت پر مشتمل ہے، ڈاکٹر محمد مختار عالم - سرسید اکیڈمی کے اسکالر ڈاکٹر محمد مختار عالم

اسکالر ڈاکٹر محمد مختار عالم نے کہا کہ کتاب سیرت الخطبات احمدیہ کو عالمی شہرت حاصل ہے۔ مستشرق ولیم میور کی 1861 میں 'دی لائف آف محمد' کتاب کا جواب میں تحریر کی گئی سرسید کی کتاب خطبات احمدیہ ہے جوعالم اسلام اور آخری نبی کی سیرت پر مشتمل ہے۔

Sir Syed book Kutbat Ahmadia
Sir Syed book Kutbat Ahmadia
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 1:16 PM IST

الخطبات احمدیہ عالم اسلام اور آخری نبی کی سیرت پر مشتمل

علی گڑھ: سرسید اکیڈمی کے اسکالر ڈاکٹر محمد مختار عالم نے سرسید کی کتاب الخطبات احمدیہ سے متعلق بتایا کہ سرسید کی کتاب الخطبات احمدیہ عالم اسلام اور آخری نبی کی سیرت پر مشتمل ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ خطبات احمدیہ کو عالمی شہرت حاصل ہے۔ سرسید نے اس کتاب کو تحریر کرنے کا بیڑا اس لئے اٹھایا کہ مشہور مستشرق ولیم میور نے 1861 میں چار ضخیم جلدوں میں 'دی لائف آف محمد' کے نام سے کتاب لکھی تھی۔ اس کتاب میں ویلیم میور نے اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں نہایت تعصبانہ اور بے سروپا باتیں لکھی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ سرسید احمد نے ویلیم میور کی کتاب 'دی لائف آف محمد' کا جواب سیرت احمد یہ کے نام سے نهایت استدلال اور استشہاد کے ساتھ برطانیہ کی سرزمین پر وہیں لکھا جہاں میور نے اپنی کتاب تحریر کی تھی۔ پھر سرسید نے اپنی تحریر کردہ کتاب کا اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرانے کے بعد ویلیم میور کو بطور تحفہ ارسال کرائی تھی جب کہ اس زمانے میں دیگر جید علما موجود تھے لیکن سوائے سرسید کے کسی نے اس کام کو انجام نہیں دیا۔ اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ سرسید نے یہ کتاب تحریر کرکے اپنی بہادری کے ثبوت کے ساتھ ساتھ آخری نبی سے بھی اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

اس کتاب میں تفصیل سے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف لکھی گئی ولیم میور کی کتاب کا جواب تصنیف کیا گیا ہے، جس کے لئے سرسید کو اپنا قیمتی اثاثہ فروخت کرنا پڑا تھا۔ سرسید کے عملی کارنامے انھیں انقلابی شخصیات کی صف میں کھڑا کرتے ہیں۔ سیرت نبوی پر سرسید کی خدمت انھیں ہمیشہ بلند مقام پر فائز رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Conference On Islamic Architecture اسلامی فن تعمیر کے ورثہ پر قومی کانفرنس کا اہتمام

مولانا اسماعیل پانی پت کی ترتیب کردہ گیارہویں جلد الخطبات احمد یہ اکیڈمی کی ساتویں جلد ہے۔ جسے سرسید اکیڈمی کے اسکالر ڈاکٹر محمد مختار عالم نے صحیح و تدوین کرکے ایک محقق اور دیدہ زیب نسخہ کی شکل دی ہے۔ واضح رہے کچھ روز قبل سر سید اکیڈمی میں خطبات احمدیہ کے رسم اجراء کے موقع پر سرسید اکیڈمی نے ایک عالمی سمینار منعقد کیا جس میں مقالات سرسید اور خطبات احمد یہ کا رسم اجراء سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.