بھارتی ریلوے نے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے پاک کرنے کے اقدامات کرنا شروع کردیا ہے۔
اس مہم کے تحت اترپردیش کے وارانسی ریلوے اسٹیشن نے دکانداروں اور وینڈرز کو پلاسٹک کے بجائے ٹیراکوٹا سے بنے کلہڑ، شیشے کے کپ اور پلیٹوں کو استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
حکام کے مطابق پلاسٹک کے استعمال پر پابندی سے کمہار روزگار سے جڑیں گے اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
یہاں ریلوے اسٹیشن پر نجی چائے و کافی کے اسٹال کے ساتھ ساتھ آئی آر سی ٹی سی نے بھی مٹی کے کپ میں چائے اور کافی پیش کرنا شروع کردیا ہے۔
نریندر مودی کی قیادت میں وارانسی کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس سٹیشن کو مکمل طور پر پلاسٹک سے پاک اسٹیشن بنایا جائے۔
پانی ان چند اشیأ میں سے ایک ہے، جسے اب بھی پلاسٹک کی بوتل میں پیش کیا جاتا ہے۔ تا ہم باقی اسٹال اس بات کو یقینی بنایئں کہ زیادہ تر سامان کاغذکی تھیلوں یا غیر پلاسٹک کے بیگز میں دیا جائے۔
وزارت ریلوے نے گزشتہ سال 2 اکتوبر سے 50 مائکرون سے کم موٹائی والے سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔