ETV Bharat / state

Noida woman misbehave case شریکانت تیاگی کو تین معاملوں میں ضمانت، ابھی جیل میں ہی رہیں گے

گوتم بدھ نگر ضلع عدالت نے اومیکس گرینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں شری کانت تیاگی کے حق میں ہنگامہ کرنے والے 6 نوجوانوں کو ضمانت دے دی ہے۔ گزشتہ منگل کی صبح عدالت میں سماعت ہوئی اور تمام چھ لوگوں کو ضمانت مل گئی ہے۔ Goon neta Shrikant Tyagi gets bail in 3 cases, but will remain in jail

شریکانت تیاگی
شریکانت تیاگی
author img

By

Published : Aug 27, 2022, 7:21 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے بی جے پی رہنما شری کانت تیاگی کی درخواست ضمانت پر عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم شری کانت کو تین معاملات میں ضمانت دے دی ہے۔ سریکانت کو گینگسٹر کیس میں عدالت سے راحت نہیں ملی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں فی الحال جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔ اب گینگسٹر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی۔

Goon neta Shrikant Tyagi gets bail in 3 cases, but will remain in jail

ضلع سول اور فوجداری بار ایسوسی ایشن کے صدر اور شریکانت تیاگی کے وکیل سشیل بھاٹی نے بتایا کہ عدالت نے شری کانت کے مقدمات کی سماعت کی۔ شری کانت تیاگی کو ان کے خلاف درج تین مقدمات کی دفعہ 354، 323، 419، 420، 427، 482، 504 اور 506 میں ضمانت مل گئی۔ جبکہ سری کانت کو گینگسٹر کیس میں ابھی تک ضمانت نہیں ملی ہے۔ جس پر سماعت پیر کو ہوگی۔

دوسری جانب سریکانت تیاگی کو گینگسٹر کیس میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے فی الحال جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔اس کے علاوہ گوتم بدھ نگر ضلع عدالت نے اومیکس گرینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں شری کانت تیاگی کے حق میں ہنگامہ کرنے والے 6 نوجوانوں کو ضمانت دے دی ہے۔ گزشتہ منگل کی صبح عدالت میں سماعت ہوئی اور تمام چھ لوگوں کو ضمانت مل گئی ہے۔ ان چھ لوگوں پر الزام تھا کہ انہوں نے شریکانت تیاگی کے حق میں مذکورہ سوسائٹی کے احاطہ میں داخل ہو کر ہنگامہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Tyagi Samaj's Maha Panchayat شریکانت تیاگی کی حمایت میں مہا پنچایت، مہیش شرما پر کاروائی کا مطالبہ

ان نوجوانوں پر سوسائٹی کے مکینوں نے پتھراؤ اور لاٹھی برسانے کا بھی الزام تھا، لیکن پولیس نے ان الزامات کی تردید کی۔ ان سب کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ تمام ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.