ETV Bharat / state

Shahi Eidgah Masjid Case: متھرا شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ کی سماعت آج - شاہی عیدگاہ مسجد کیس

شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ مسجد کیس کی سماعت آج ہوگی۔ مدعی کے وکیل آج عدالت میں دلائل کا جواب داخل کریں گے۔ Hearing of Shahi Eidgah Masjid case in Mathura

متھرا میں شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ کی سماعت آج

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 8:44 AM IST

متھرا: سری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ مسجد کیس کے سلسلے میں ضلع متھرا کے سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں مہیندر پرتاپ سنگھ کی عرضی پر آج سماعت ہوگی۔ 7 جولائی کو سنی وقف بورڈ کے وکیل نے عدالت میں دلائل پیش کیے تھے۔ عدالت میں 30 منٹ کی بحث کے بعد کیس کی اگلی سماعت 11 جولائی کو مقرر کی گئی۔ آج مدعی کے وکیل عدالت میں دلائل کا جواب داخل کریں گے۔ Shahi Eidgah Masjid Case

واضح رہے کہ عدالت میں داخل تمام درخواستوں میں یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کرشن جنم بھومی کو پوری زمین واپس کر دی جائے۔ شری کرشنا جنم بھومی سیوا سنستھان اور شری کرشنا جنم بھومی سیوا ٹرسٹ کے درمیان 1968 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت، زمین کو ڈیکری کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mathura Shahi Idgah Case: متھرا عیدگاہ معاملہ میں آج مسجد کے فریقین کی جانب سے جواب داخل کیا جائے گا

شری کرشن جنم بھومی کی ملکیت سے متعلق دائر درخواست میں چار فریق ہیں۔ جن میں شری کرشنا جنم بھومی سیوا سنستھان، شری کرشنا جنم بھومی سیوا ٹرسٹ، شاہی عیدگاہ مسجد اور سنی بورڈ کے نام شامل ہیں۔ ایڈووکیٹ مہندر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 'شری کرشنا جنم بھومی کیس کے متعلق سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں 7 جولائی کو سماعت ہوئی تھی۔ سنی وقف بورڈ کے وکلاء نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کئے۔ کھسرہ کھتونی، میونسپل کارپوریشن کی دستاویزات عدالت میں داخل کر دی گئی ہیں۔ آج ہماری طرف سے ان تمام دستاویزات کے جواب داخل کیے جائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.