لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں ہفتہ وار بازار نہ لگائے جانے کا آرڈر تھا، اس دن سے لے کر اب تک تقریباً سات مہینے سے ہفتہ وار بازار شہر میں نہیں لگائے جا رہے ہیں۔ سبھی دکانداروں نے ڈی ایم سے بازار لگائے جانے کی اپیل کی ہے۔
دکانداروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'مہینوں سے مرادآباد کے ٹاؤن ہال ایریا میں بازار نہیں لگنے دیا جارہا جس کی وجہ سے آج یہ دوکاندار غربت کی زندگی گذار رہے ہیں اسی کے چلتے بچوں کی اسکول کی فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم رک چکی ہے گھر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں لیکن لاکھ مانگوں کے باوجود بھی ضلع پولس انتظامیہ ہفتہ وار بازار لگانے کی پرمیشن نہیں دے رہی ہی ۔'
دوکانداروں نے سبھی ہفتہ وار بازار لگائے جانے کی مانگ کی ہے۔