دوکانداروں نے دکان کے سامنے گول گھیرے بنائے ہیں جن میں صرفین کو کھڑے ہونا ہے اور اس کے لیے تختیاں لگا کر صارفین کو بیدار بھی کیا جا رہا ہے۔
بارہ بنکی کی زیادہ تر دوکانوں پر ایک ایک میٹر کی دوری پر گول نشان بنائے گئے ہیں، پولیس بھی اس فارمولے پر تمام دکانداروں کو عمل کرانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے، صارفین بھی اس پر عمل کر رہے ہیں۔
اس قسم کے اقدام سے دوکاندار اور صارفین دونوں کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بارہ بنکی میں اسٹیشن روڈ پر واقع بجلی دفتر کے شکایتی مرکز پر بھی ملازمین نے اسی قسم کے اقدام کیے گئے ہیں۔ یہاں کے تمام ملازمین جگہ چھوٹی ہونے کی وجہ سے باہر ایک ایک میٹر کی دوری پر گھیرا بناکر بیٹھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر خاص و عام سے حکومت نے اپیل کی ہےکہ صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے اور حکومت کی جاری کردہ تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔