شیوپال سنگھ یادو نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اترپردیش کے اقتدار پر قابض ہونے کے لئے ان کی پارٹی سماج وادی پارٹی سے ہر حال میں اتحاد کرنا چاہتی ہے یہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ اگر کسی وجہ سے سماج وادی پارٹی سے ان کی پارٹی کا اتحاد نہیں ہوتا ہے تو پھر وہ ایسی پارٹی سے اتحاد کریں گے جو ان کا احترام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ کبھی بھی اترپردیش کا وزیر اعلی نہیں بننا چاہتے تھے اور نہ ہی ان کی اب بھی کوئی خواہش ہے۔ اگلے اسمبلی انتخابات سے قبل اگر سماج وادی پارٹی سے ان کی پارٹی کا اتحاد ہوجاتا ہے تو پھر اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ایسے میں اکھلیش یادو ہی اترپردیش کے وزیر اعلی ہونگے۔
شیوپال نے کہا کہ وہ خاندان میں اتحاد چاہتے ہیں اور ان کی پوری کوشش ہے کہ ایس پی۔ پی ایس پی ایل ایک ہوجائیں اور اس بار ہم نیتا جی کی یوم پیدائش اکٹھا ہوکر منائیں۔
چچا بھتیجے کی جوڑی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ چچا تو کب سے ایک ہونے کو تیار ہے لیکن بھتیجہ تیار نہیں ہے۔