ETV Bharat / state

پسماندہ طبقے کی خواتین کو مندر میں جانے سے روکا

متاثرہ خواتین کے مطابق وہ جب پوجا کرنے شیو مندر کے قریب پہنچیں تو ان کو آتا دیکھ اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے مندر میں تالا لگا دیا

پسماندہ طبقے کی خواتین کو آتا دیکھ کر شیو مندر میں تالا لگا یا گیا
author img

By

Published : Aug 29, 2019, 2:14 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے گنگا پور میں واقع شیو مندر میں پسماندہ طبقے کی خواتین کو پوجا کرنے سے روک دیا گیا۔

متاثرہ خواتین کے مطابق وہ جب پوجا کرنے شیو مندر کے قریب پہنچیں تو ان کو آتا دیکھ اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے مندر میں تالا لگا دیا۔

جس کے بعد پسماندہ اور اکثریتی طبقے کے لوگ وہاں جمع ہو کر ہنگامہ کیا۔

پسماندہ طبقے کی خواتین کو آتا دیکھ کر شیو مندر میں تالا لگا یا گیا

پولیس نے معاملے کا جائزہ لیکر دونوں فریق کو سمجھا بجھاکر معاملے کو ٹھنڈا کرایا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بھلے ہی سب کا ساتھ' سب کا وکاس' اور سب کا وشواس، کا نعرہ دیا ہو لیکن زمینی سطح پر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

زمینی حقیقت تو آج بھی یہی ہے کہ پسماندہ ،اور اعلیٰ ذات کے ما بین تفریق کرکے انسانوں کے بیج نفرت پیدا کیا جا رہا ہے۔

معاملہ دو ذاتوں کے ما بین ہونے کی وجہ سے گاؤں میں کشیدگی کی صورتحال بن گئی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو فی الحال رفع دفع کر دیا ہے۔ لیکن متاثرہ خاتون کے مطابق اندرونی طور پر حالات ابھی بھی ٹھیک نہیں ہیں۔

Intro:ریاست اترپردیش کا ضلع رامپور کے گاؤں گنگا پور قدیم میں واقع شیو مندر میں پسماندہ طبقے کی خواتین کو پوجا کرنے سے روکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خواتین کے مطابق وہ جب پوجا کرنے شیو مندر کے قریب پہنچیں تو ان کو آتا دیکھر اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے مندر میں تالا لگا دیا۔ جس کے بعد پسماندہ طبقے اور اکثریتی فرقہ کے لوگ وہاں جمع ہوگئے اور کافی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ پولیس نے معاملے کا جائزہ لیکر دونوں فرقوں کو سمجھا بجھاکر معاملے کو ٹھنڈا کرایا۔

Body:وی او۔۱
وزیر اعظم نریدر مودی نے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بھلے ہی سب کا ساتھ،، سب کا وکاس، اور سب کا وشواس، کا نعرہ دیا ہو لیکن زمینی سطح پر حقیقت اس کے برعکس معلوم دیتی ہے۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں 21 ویں صدی کے اس بھارت کی جہاں آج بھی پسماندہ ذات اور اعلیٰ ذات کی تفریق کرکے اپنے ہی جیسے انسانوں سے نفرت کے بیج ڈالے جا رہے ہیں۔ خالق کائنات کی عبادت یا پوجا کے لئے اس کی تقسیم میں بھی کوئی تکلف محسوس نہیں کر رہے ہیں۔
ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے رامپور کے گاؤں گنگا پور قدیم کا، جہاں اکثریتی فرقہ کے درمیان کچھ خاندان پسماندہ ذات کے بھی رہتے ہیں، اس ذات کی خواتین آج صبح گاؤں کے شیو مندر میں 'جل' چڑھانے گئی تھی۔ الزام ہے کہ مندر کمیٹی کے لوگوں نے ان کے آنے پر اعتراض کیا اور ان کو 'جل' چڑھانے سے روک دیا۔ اس کی اطلاع پسماندہ ذات کے خاندانوں کو ہوئی تو وہ اکٹھا ہوکر وہاں آگئے اور مندر جانے سے روکنے پر ناراضگی کا اظہار کرنے لگے، دوسری طرف کے لوگ بھی جمع ہوگئے۔ جس سے ہنگامہ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔
بائٹ: کویتا، پسماندہ طبقے کی متاثرہ خاتون
وی او۔۲
معاملہ دو ذاتوں کا ہونے کی وجہ سے گاؤں میں کشیدی کی صورتحال بن گئی، کسی نے پولیس کو اطلاع دے دی، پولیس نے موقع پر پہنچکر معاملے کو فی الحال رفہ دفہ کر دیا ہے۔ لیکن متاثرہ خاتون کے مطابق اندرونی طور حالات ابھی بھی ٹھیک نہیں ہیں۔
بائٹ: کویتا، پسماندہ طبقے کی متاثرہ خاتون

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Sep 28, 2019, 4:39 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.