ETV Bharat / state

Shine City Fraud Case ای ڈی بہار میں موجود شائن سٹی کمپنی کی جائیداد ضبط کرے گی - شائن سٹی فراڈ کیس

ای ڈی شائن سٹی کمپنی کے مالک راشد نسیم اور ان کے ساتھیوں کی بہار میں موجود جائیداد کو ضبط کرے گی۔ ای ڈی نے پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں 20 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 11:58 AM IST

لکھنؤ: زمین کی سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے تقریبا 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ٹھگنے والی کمپنی شائن سٹی کے مالک راشد نسیم اور ان کے ساتھیوں کی بہار میں موجود جائیداد کو بھی ای ڈی ضبط کرے گی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بہار کے دارالحکومت پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں 20 کروڑ روے سے زیادہ کی جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے، ای ڈی جلد ہی انہیں ضبط کرنے کے بعد ہائی کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے گی۔ ای ڈی نے اب تک اس کمپنی کے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیدادوں کو ضبط کرچکی ہے۔ جب کہ 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد کی نشادہی کی جاچکی ہے۔

حال ہی میں الہ آباد ہائی کورٹ نے شائن سٹی کے خلاف چل رہی ای او ڈبلیو اور ای ڈی کی سست کارروائی پر سخت موقف اختیار کیا تھا جس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے لکھنؤ، پریاگ راج، وارانسی چندولی اور پریاگ راج سمیت ایک درجن سے زیادہ شہروں میں 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد ضبط کی ہے۔ حال ہی میں ای ڈی نے کمپنی کے ایم ڈی راشد نسیم کے بھائی آصف نسیم سے پوچھ گچھ کی جو لکھنؤ جیل میں بند ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ راشد نسیم اور آصف نے بہار میں کئی جائیدادیں خریدی اور فروخت بھی کیں۔

بتا دیں کہ شائن سٹی کمپنی کے سی ایم ڈی راشد نسیم کے بھائی اور کمپنی کے ایم ڈی آصف نسیم کو لکھنؤ کمشنریٹ کی کرائم برانچ نے نومبر 2021 کو پریاگ راج سے گرفتار کیا تھا۔ جس پر 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ آصف نسیم کے خلاف لکھنؤ میں 374 سے زیادہ کیسز درج ہیں۔ ان میں سے سی بی آئی عدالت نے گومتی نگر میں درج 82 مقدمات میں اٹیچمنٹ کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وہیں کمپنی کے ایم ڈی راشد نسیم کو 2019 میں نیپال کے کھٹمنڈو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں انہیں نیپال سے ہی ضمانت مل گئی تھی۔ اس کے بعد وہ دبئی چلا گیا۔ اب وہ دبئی سے نیٹ ورک چلا رہا ہے اور جارجیا کی شہریت لینے کی تیاری میں ہے۔ ساتھ ہی، ای او ڈبلیو نے راشد کی حوالگی کے لیے ضروری دستاویزات متحدہ عرب امارات (UAE) کو بھیج دی ہیں۔ ایجنسی کے مطابق راشد اور ان کے بھائی آصف نسیم شائن سٹی سمیت تقریباً 36 کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے مل کر ہزاروں لوگوں کو پلاٹ، گھر، ہیرے، کرپٹو کرنسی، سونا اور دوگنا روپے کا لالچ دے کر دھوکہ دیا۔ دونوں بھائی پریاگ راج کی کریلی جی ٹی بی کالونی کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے لکھنؤ سمیت ملک کے کئی شہروں میں دفاتر کھول رکھے تھے۔ کمپنی کے خلاف درج مقدمات میں اب تک آصف نسیم سمیت 58 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لکھنو : کروڑوں کی ٹھگی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.