مرادآباد: اترپردیش میں شدید گرمی اور تپتی دھوپ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ گرمی سے بچنے کے لیے لوگ شربت، پانی، جوس اور کولڈ ڈرنک کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔ کئی تنظیم ایسی ہیں جو کیمپ لگا کر راہگیروں کو پانی پلارہی ہیں۔ وہیں مرادآباد ڈسٹرک جیل میں جیل انتظامیہ کی جانب سے اسٹال لگا کر قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کو ٹھنڈا شربت پلایا جا رہا ہے۔ Arrangement of sharbat for visitors in Moradabad Jail
ڈسٹرک جیلر ایم کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انسان کو پانی پلانا نیکی کا کام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید گرمی کی وجہ سے قیدیوں سے ملاقات کرنے آئے لوگوں کا برا حال ہے۔ اسی کے پیش نظر جیل انتظامیہ کی جانب سے ٹھنڈا شربت تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ایم کمار کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس طرح کا کام جیل انتظامیہ کی جانب سے کیا جارہا بلکہ پہلے بھی ایسا کام ہوتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹھنڈ کے موسم میں بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو گرم کمبل اور کپڑے تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اسی کا نام خدمت خلق ہے اور خدمت خلق کرنا انسانیت کا سب سے بڑا کام ہے۔