اترپردیش کے ضلع رامپور کے رہنے والے اشوک کمار بنارس میں ٹرک کے ذریعے مال لائے تھے، لیکن 22 تاریخ کو وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئے۔
ایسے میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن چوکا گھاٹ علاقے میں ان کی ملاقات شمس الدین انصاری سے ہوئی جو گزشتہ 17 دن سے نہ صرف اشوک کمار کے لیے کھانا پانی کا انتظام کرتے ہیں بلکہ ان کے سامان کے بھی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
شمس الدین انصاری نے بتایا کہ دیر شب میں چوروں نے ٹرک پر دھاوا بول دیا تھا، جس کے بعد کچھ لوگوں کی مدد سے چوروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اشوک کمار نے بتایا کہ مولانا صاحب نے ہر طرح کی مدد کیا،یہاں تک علاج بھی کرایا ہے۔
اشوک کمار اس سے نہ صرف خوش ہیں، بلکہ بنارس کے اس تہذیب سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔
شمس الدین انصاری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہمارے دروازے پر اشوک کمار ایک مہمان کی طرح ہیں، جن کی ہم ضیافت کر رہے ہیں۔