ETV Bharat / state

Muzaffarnagar District Jail شاملی ضلع انتظامیہ نے مظفر نگر ضلع جیل کا معائنہ کیا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مظفر نگر ڈسٹرکٹ جج نے کہا کہ سماجی خدمت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔ یہ خدمت سب سے اہم ہے۔ ایک دوسرے کی مدد کرنا سب سے بڑا کام ہے۔ سماجی کام اسی مضبوط بنیاد پر ٹکا ہوا ہے۔ غریب و بے سہارا قیدیوں کی مدد کرنا واقعی بہت نیک عمل ہے۔ District Administration inspected Muzaffarnagar District Jail

شاملی ضلع انتظامیہ نے کیا مظفّر نگر ضلع جیل کا معائنہ

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 1:01 PM IST

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع جیل کا شاملی ڈسٹرکٹ جج گریش کمار ویش، ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ الکا یادو نے مظفر نگر جیل کا مشترکہ سہ ماہی معائنہ کیا اور شاملی ضلع کے بند قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کا حال چال جانا اور بڑھتی ہوئی ٹھنڈ کے سبب قیدیوں کو گرم کمبل بھی تقسیم کیے۔ مظفر نگر ضلع جیل کا مشترکہ سہ ماہی معائنہ ضلع شاملی ڈسٹرکٹ جج گریش کمار ویش، ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ الکا یادو نے کیا۔ Shamli District Administration inspected Muzaffarnagar District Jail

شاملی ضلع انتظامیہ نے کیا مظفّر نگر ضلع جیل کا معائنہ

یہ بھی پڑھیں:

معائنے کے دوران ایک سماجی خدمت تنظیم کے تعاون سے جیل کو عطیہ کیے گئے 100 گرم کمبل جن کو ڈسٹرکٹ جج، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شاملی نے ضرورت مند بے سہارا قیدیوں میں تقسیم کیے۔ کمبل تقسیم کرتے ہوئے معزز ڈسٹرکٹ جج نے کہا کہ سماجی خدمت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔ یہ خدمت سب سے اہم ہے۔ ایک دوسرے کی مدد کرنا سب سے بڑا کام ہے۔ سماجی کام اسی مضبوط بنیاد پر ٹکا ہوا ہے۔ غریب و بے سہارا قیدیوں کی اس قسم کی مدد کرنا واقعی بہت نیک عمل ہے۔

اس موقعے پر سیتارام شرما، جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ جیل، مظفر نگر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں بند قیدیوں میں بہت سے ایسے قیدی ہیں جو بہت غریب ہیں اور مدد کے محتاج ہیں۔ ایسے قیدیوں کو وقتاً فوقتاً سماجی تنظیموں/ معزز افراد سے مدد ملتی رہتی ہے۔ اس موقعے پر سماجی کارکن تنظیم کی جانب سے ضرورت مند قیدیوں میں گرم کمبل تقسیم کیے گئے۔ میں ایسی تمام تنظیموں/سماجی افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی مجھے امید ہے کہ سب کا یہ تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر جیلر کملیش سنگھ، ڈپٹی جیلر سریندر موہن سنگھ اور میگھا راجپوت اور سماجی کارکن تنظیم کی جانب سے نعیم اور حسین احمد وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.