ETV Bharat / state

بریلی: فرضی کاسٹ سرٹیفکیٹ معاملے میں بلدیہ چیئرپرسن شہلا طاہر پر ایف آئی آر کا حکم

بریلی میں نواب گنج بلدیہ کی چیئرپرسن شہلا طاہر کی مشکلیں آسان ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے ذات کا جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے کے معاملے میں چیئرپرسن شہلا طاہر کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 4:53 PM IST

بریلی: شہلا طاہر کے خلاف کارروائی، ذات کا سرٹیفکیٹ مسترد

ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن نے حقائق کو چھپا کر جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ بنوانے کے معاملے میں بلدیہ کی صدر شہلا طاہر، ذمہ دار افسران اور ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ کمیشن کا حکم بریلی کے ضلع مجسٹریٹ کو موصول ہوچکا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کمیشن کے حکم پر عمل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نواب گنج بلدیہ چئیرپرشن شہلا طاہر کی ذات کے حوالے سے گزشتہ برس اکتوبر سے 'ضلع ذات تصدیق کمیٹی' میں سماعت کی تحقیقات جاری ہے۔ اگست میں، ڈی ایم کی سربراہی والی کمیٹی نے شہلا کے شوہر کی ذات کی بنیاد پر سنہ 2017 میں تحصیل نواب گنج سے جاری کردہ او بی سی سرٹیفکیٹ کو مسترد کر دیا۔

گزشتہ ماہ 21/ستمبر کو کمیشن نے سماعت کے بعد شہلا طاہر کی ذات کا جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے درج کا حکم دیا ہے۔

نواب گنج کی بلدیہ چیئر مین شہلا طاہر کی کرسی مشکل میں ہے۔ شہلا طاہر، تمام سمّن جاری ہونے کے بعد نہ تو کبھی ضلع سطح کی کمیٹی کے سامنے خود پیش ہوئیں اور نہ ہی او بی سی ہونے کا کوئی ثبوت پیش کیا۔ اگست سنہ 2021 میں، ڈی ایم نے شہلا طاہر کا ذات کا سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا اور اس کی رپورٹ حکومت اترپردیش کو ارسال کر دی۔

کمیشن کے اس حکم نامے کے بعد شہلا طاہر کی مشکلیں مزید بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ حالانکہ ابھی افسران، حکومت اترپردیش سے اشارہ ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ایف آئی آر درج کرانے اور دیگر کارروائی پر عمل کرانے کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواب گنج بلدیہ کی چیئرپرسن پر ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کا الزام

ڈی ایم کی حکومت اترپردیش کو ارسال کی گئی رپورٹ اور الیکشن کمیشن کو کی گئی سفارش کی بنیاد پر قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ شہلا طاہر کو نواب گنج بلدیہ کے عہدے سے معطل کیا جا سکتا ہے اور یہ نشست خالی ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.