اترپردیش کے شاہجہاں پورکے چنمیانند لا کالج سے قانون کے طالبہ کے لاپتہ ہونے کے بعد سابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ سوامی چنمیانند کے خلاف طالبہ کے اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔
آج ہی چنمیانند کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔
طالبہ نے سوشل میڈیا پر سوامی چنمیانند پر جنسی استحصال اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔
آج پولیس نے طالبہ کے باپ کی تحریر پر سوامی چنمیانند کے خلاف اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
معاملہ حساس ہونے کی وجہ سے پولیس نے متعدد ٹیمیں تشکیل دے کر پے درپے چھاپہ ماری مہم شروع کردی تھی۔