ETV Bharat / state

Shah Meena Shah URSحضرت شاہ مینا شاہ کا سہ روزہ عرس کے موقع پر ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں - حضرت شاہ مینا شاہ کا مزار لکھنؤ

دارالحکومت لکھنؤ کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ مینا شاہ کا 560 واں عرس پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس میں لکھنؤ سمیت اطراف کے اضلاع کے لوگوں نے شرکت کر کے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ عرس تین روزہ تھا جس میں متعدد پروگرام منعقد کئے گئے قرآن خوانی ،مزار کا غسل ،صندل اور لنگر تقسیم کر رات میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔Shah Meena Shah URS

حضرت شاہ مینا شاہ کا سہ روزہ عرس اختتام پذیر

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 12:20 PM IST

لکھنو:حضرت شاہ مینا شاہ کا مزار لکھنؤ کے میڈیکل کالج سے متصل ہے۔ یہاں پر بلاتفریق ملت و مذہب کے لوگ پہنچ کر عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ شاہ مینا کا آستانہ نہ صرف گنگا جمنی تہذیب کے لئے پورے شہر میں مشہور ہے بلکہ یہاں سے کئی ملی و فلاحی امور بھی انجام دیئے جاتے ہیں۔Shah Meena Shah Three Days URS Concluded In Lucknow

حضرت شاہ مینا شاہ کا سہ روزہ عرس کے موقع پر ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں

اس آستانے پر سال بھر غریب مسکین فقیروں کے لئے لنگر تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ حاجت مندوں کو سجادہ نشینوں کے ذریعے متعدد قسم کا امداد فراہم کیا جاتا ہیں۔ 12 ربیع الاول کی شب کو عظیم الشان پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے سجادہ نشین فاخر مینائی نے بتایا کہ شاہ مینا شاہ کا مشن آپسی بھائی چارہ گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینا ۔ ملت کو صحیح راہ دکھانا تھا۔ اسی مشن پر آج سجادگان بھی قائم ہیں جس کے تحت غریب مسکین اور ضرورت مندوں کی مدد کی جاتی ہے۔ آپسی بھائی چارہ اور قومی ہم آہنگی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Uttarakhand Ankita Bhandari Murder Case انکیتا بھنڈاری کی لاش چِلا نہر سے برآمد

انہوں نے بتایا کہ شاہ مینا شاہ کے مزار پر نہ صرف کثیر تعداد میں عوام کے ارادت و عقیدت کے ساتھ حاضر ہوتی ہے بلکہ یہاں پر حکمران جماعت کے وزراء بھی اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کرنے اپنے آستانے پر آتے ہیں۔ یوگی حکومت میں وزیر دانش آزاد انصاری نے آستانے پر پہنچ کر کر چادر پیش کی اور دعائیں مانگی۔

فاخر مینائی بتاتے کہا کہ اگر اپ حضرت شاہ مینا شاہ کی سیرت کا مطالعہ کریں گے تو اس بیشتر ایسے واقعات ہیں جس میں قومی یکجہتی پر انہوں نے زور دیا ہے۔ حضرت شاہ مینا اپنے ایام طفولیت میں ہی عوام میں مقبول ہو گئے تھے اور قطبیت کا درجہ ملا تھا۔ اس کے علاوہ متعدد واقعات ہیں جس میں ہندو مسلم بھائی چارہ کے پیغام ملتے ہیں اور اسی مشن پر آج بھی مزار انتظامیہ قائم ہے اور اس کے تحت متعدد پروگرام بھی منعقد کراتی ہے۔Shah Meena Shah Three Days URS Concluded In Lucknow

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.