ETV Bharat / state

شب برات کے موقع پر فرزندان توحید نے گناہوں سے استغفار کیا

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 1:24 PM IST

ماہ شعبان کی پندرہویں شب کو عالم اسلام میں شب برات منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر بھارت کے مختلف علاقوں میں فرزندان توحید نے شب بیداری کرکے عبادت کی، گناہوں کی معافی و استغفار کے ساتھ مرحومین کو ایصال ثواب کیا اور قبرستانوں میں خوب رونق دیکھنے کو ملی۔

شب برات
شب برات

اترپردیش کے ضلع بنارس میں شب برات کے موقع پر درگاہ فاطمان قبرستان میں عوام کا ہجوم دیکھنے کو ملا، لوگ اپنے مرحومین کو ایصال ثواب کیے، پھول و گلدستے پیش کر چراغاں کیے۔ وہیں، لوگوں نے اپنے گھروں میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

شب برات

شیعہ رہنما فرمان حیدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج شب برأت ہے اور اس موقع پر برادران وطن ہندو بھائیوں کا بھی ہولی کا تہوار ہے، اسی کے ساتھ عیسائی مذہب کے لوگوں کا پام سنڈے بھی ہے۔

شب برات
شب برات

اس اعتبار سے رواں برس کی شب برأت کورونا کی وجہ سے قدرے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے تہواروں میں یہی عہد کیا جارہا ہے کہ برائیوں کا خاتمہ ہوگا، فرزندان توحید بھی آج اپنے گناہوں کی معافی و استغفار کر رہے ہیں، اس لحاظ سے ہندو بھائی بھی اپنے گناہوں کو جلا دیں گے اور یہ شب برات گنگا جمنی تہذیب کا بھی محور بن چکی ہے۔

شب برات
شب برات

اس موقع پر مختلف امام بارگاہوں، مزارات و مساجد میں دعا خانی کا اہتمام کیا گیا۔ خاص طور سے ملک میں امن و امان اور سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.