ETV Bharat / state

Female Exploited in Sports انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی آنندیشور پانڈے کے خلاف جنسی استحصال کا مقدمہ درج

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 9:01 AM IST

ہینڈ بال کی قومی کھلاڑی سیما شرما نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی آنندیشور پانڈے کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ Rape case filed against Anandeshwar Pandey

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی آنندیشور پانڈے کے خلاف جنسی استحصال کا مقدمہ درج

لکھنؤ: ہینڈ بال کی قومی کھلاڑی سیما شرما نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی اور اتر پردیش ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری آنندیشور پانڈے کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ سیما نے ہریانہ کے بھیواڑی ضلع کے مہیلا پولیس اسٹیشن میں 28 اگست کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ وہ 12 مارچ کو حیدرآباد میں مارچ کے آخر میں کھیلی جانے والی 50 ویں قومی خواتین کی ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے محکمہ کی جانب سے ٹرائل دینے گئیں تھیں، جہاں پانڈے نے اسے ٹیم میں سلیکشن کا لالچ دیتے ہوئے اپنے کمرے میں اس کے ساتھ فحش حرکات کیں۔ sexual harassment case on Anandeshwar Pandey

سیما نے دعویٰ کیا کہ پانڈے نے دھمکی دی کہ اگر اس نے احتجاج کیا تو وہ اس کا کیریئر تباہ کر دے گا۔ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ شرم کی وجہ سے چار ماہ تک خاموش رہی اور بعد میں اس نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر شکایت کی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پانڈے نے ماضی میں اپنے عہدے کی حیثیت دکھا کر خواتین کھلاڑیوں کا استحصال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ممالک کے مقابلے بھارت میں کھیل مراکز کی کمی:پانڈے

آنندیشور پانڈے نے یو این آئی سے بات چیت میں کھلاڑی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے کہنے پر کھلاڑی ان پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ پانڈے نے کہاکہ 'پولیس اپنا کام کرے گی اور تحقیقات میں سب کچھ صاف ہو جائے گا لیکن وہ کھلاڑی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.