ریاست اترپردیش کے رامپور میں ضلع پسپتال کے قریب تلک کالونی میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رامپور میں واقع مینتھا آئل گودام میں آج اچانک آگ لگ گئی جس کی لپٹیں اتنی تیز تھیں کہ چند منٹوں میں کئی گھر اس کی زد میں آکر خاکستر ہو گئے ۔
جائے وقوع پر موجود لوگوں نے محکمہ فائر بریگیڈز کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی فائر بریگیڈز کی گاڑیاں مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے ،
فی الحال ابھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔ اطراف کے تمام گھر خالی کرا لئے گئے ہیں ۔