اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے عیش باغ علاقے میں ایک پلائی وڈ اور تیزاب کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق یہ علاقہ پرانے شہر میں واقع ہے، جہاں پر گھنی آبادی ہے۔ آگ کی وجہ سے بڑا حادثہ ہو سکتا تھا لیکن موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ کر بے قابو ہوتی آگ پر قابو پا لیا۔
فیکٹری میں جب آگ لگی تو وہاں تقریبا 60 مزدور کام کر رہے تھے۔ جو بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے جبکہ تینلوگ شدید طور پر جھلس گیے ،جنہیں ٹراما سنٹر میں بھرتی کرایا گیا تھا لیکن بعد میں ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں سیول ہاسپیٹل ریفر کردیا گیا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ فیکٹری تقریبا تیس برس سے چل رہی ہے لیکن کبھی اس طرح کا حادثہ پیش نہیں آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پلائ وڈ فیکٹری کے بغل میں تیزاب فیکٹری بھی تھی لیکن وہاں پر آگ میں قابو پالیا ہے ورنہ بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔
جوائنٹ کمشنر آف پولس نوین ارورا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ کیسے لگی اس کا پتہ نہیں چل سکا لیکن موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔ فی الحال اس معاملے کی تحقیق کی جا رہی ہے