متھرا: ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا کے نوجھیل تھانہ علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ہفتہ کی صبح ایک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے متھرا کے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، تین مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ پولیس مرنے والوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کار دہلی سے آگرہ جارہی تھی۔ Seven People Died in Mathura road accident
یہ بھی پڑھیں: Rampur road accident: رام پور سڑک حادثے میں چھ ہلاک، چار زخمی
ایس پی دیہات شریش چند نے بتایا کہ 'یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں 7 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ زخمیوں کا علاج متھرا کے ضلع اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ کار سوار دہلی سے آگرہ جا رہے تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ SP Shirish Chand on Mathura Road Accident