ETV Bharat / state

Boat Capsizes in Yamuna: باندہ کشتی حادثے میں چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 17 کی تلاش جاری

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 9:38 AM IST

Updated : Aug 12, 2022, 10:00 AM IST

اترپردیش کے ضلع باندہ کے مرکا علاقے میں جمنا ندی میں کشتی پلٹنے سے اب تک چار افراد کے ہلاک ہونےکی اطلاع ہے، جب کہ 15 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، وہیں اب بھی 17 افراد کی تلاش جاری ہے۔

several killed as boat capsizes in Yamuna
باندہ کشتی حادثے میں چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 17 افراد کی تلاش جاری

باندہ: پولیس ذرائع نے بتایا کہ سہ پہر تقریباً تین بجے فتح پور سے باندہ آرہی مسافروں سے بھری ایک کشتی تیز ہوا کی وجہ سے پلٹ گئی، کشتی میں سوار سبھی مسافر جمنا ندی میں ڈوب گئے۔ ان میں کچھ مسافر تیر کر باہر آگئے، جبکہ کچھ کو مقامی غوطہ خوروں نے بچالیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ نے راحت رسانی کا کام میں مصروف ہوگئی، پوری رات ریسکیو آپریشن جاری ہا۔ تاہم اب تک چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ اب بھی 17 افراد لاپتہ ہیں۔' Several Killed as Boat Capsizes in Yamuna

ویڈیو

مارکہ تھانہ انچارج نے کہاکہ اب تک دریا سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ وہیں 15 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، جب کہ تقریباً 17 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق فتح پور ضلع کے آسوتھر علاقے کے لکشمن پوروا گاؤں ہے، جو رکھشا بندھن کے تہوار پر باندہ آر ہے تھے۔ چشم دید کے مطابق کشتی میں 40 سے50 افراد سوار تھے۔ اس کے علاوہ کشتی میں کئی سائیکلیں، موٹر سائیکلیں بھی لدی ہوئی تھیں۔ اہلیت سے زیادہ وزن ہونے اور تیز ہوا کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Aug 12, 2022, 10:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.