ETV Bharat / state

Lakhimpur Kheri Accident لکھیم پور کھیری میں ٹرک نے بھیڑ کو روندا، پانچ لوگوں کی موت - لکھیم پور کھیری میں ٹرک نے بھیڑ کو کچلا

ضلع لکھیم پور کھیری میں ہفتہ کی دیر رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ٹرک کی زد میں آنے سے 5 افراد کی موت ہوگئی۔ جب کہ درجن سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident in Lakhimpur Kheri

لکھیم پور کھیری میں ٹرک نے بھیڑ کو روندا، پانچ لوگوں کی موت

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 8:52 AM IST

لکھیم پور کھیری: ریاست اترپردیش میں ضلع لکھیم پور کھیری کے صدر کوتوالی علاقے میں ہفتہ کے روز ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریبا 10 سے 15 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام پور چوکی کے سامنے پنگی خورد کے پاس دیر رات کو یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ایک کار اور اسکوٹی کے ٹکرانے کے حادثے میں زخمیوں کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔ اسی دوران بہرائچ سے آنے والا ایک ٹرک وہاں کھڑے لوگوں پر چڑھ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ کو مردہ قرار دے دیا۔ باقی کا علاج جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور کھیری میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان کا مناسب علاج اور امدادی کام تیز رفتاری سے انجام دیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت وریندر ورما، کرن نشاد، رضوان، پارس اور کرونایش کے طور پر کی گئی ہے۔ مرنے والے تمام افراد پنگی خورد گاؤں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ ایس پی گنیس ساہا نے بتایا کہ صدر کوتوالی علاقے کے گاؤں پنگی خورد کے نزدیک پیلی بھیت بستی روڈ پر بہرائچ کی طرف جا رہی ایک کار نے شام تقریباً 7.30 بجے سامنے سے آ رہے اسکوٹی سوار کو ٹکر مار دی، جس میں وہ زخمی ہو گیا۔ حادثہ دیکھتے ہی موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ ان میں سے زیادہ تر پنگی گاؤں کے رہنے والے تھے۔'

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Bareilly بے قابو کار نے دوکان میں بیٹھے 5افراد کو روندا، 2کی موت

انہوں نے بتایا کہ 'تبھی ایک تیز رفتار بے قابو ٹرک بہرائچ سے آرہا تھا۔ وہ بھیڑ کو روندتا ہوا کھائی میں گر گیا۔ حادثہ اتنا دردناک تھا کہ موقع پر کہرام مچ گیا۔ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ ایس پی گنیس ساہا نے مزید بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیجا، جہاں پہنچنے تک پانچ کی موت ہوچکی تھی۔ وہیں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت رضوان 20، کرن 14، پارس نشاد 84 اور کروناش ورما 30 اور وریندر ورما ساکن پنگی خورد کے طور پر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.