ETV Bharat / state

اعظم گڑھ سرکٹ ہاؤس میں للو سمیت کئی کانگریسی رہنما نظر بند - دلت کانگریس

اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں مارے گئے پردھان کے اہل خانہ سے ملنے جارہے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور راجیہ سبھا رکن پی ایل پنیا سمیت دیگر رہنماؤں کو پولیس نے سرکٹ ہاؤس سے باہر نہیں نکلنے دیا جس سے مشتعل کانگریسیوں نے سرکٹ ہاوس پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اعظم گڑھ سرکٹ ہاؤس میں للو سمیت کئی کانگریسی رہنما نظر بند

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 2:54 PM IST

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ترواں علاقے کے بانس گاؤں کے دلت پردھان ستیہ میو جیتے عرف پپو رام کا گذشتہ دنوں قتل کردیا گیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے للو، پنیا اور سابق رکن پارلیمان برج لال خابری، سابق وزیر آر کے چودھری اور ایس سی اکائی کے صدر آلوک پرساد پاسوان آج اعظم گڑھ کے سرکٹ ہاؤس پہنچے تھے جہاں سے ان کا دلت پردھان کے گھر جانے کا پروگرام تھا لیکن پولیس نے انہیں سرکٹ ہاؤس سے باہر نہیں نکلنے دیا۔

اس درمیان دلت کانگریس کے صدر اور مہاراشٹر کے کابینی وزیر نتن راوت وارانسی کے راستےاعظم گڑھ کے لیے روانہ ہوئے لیکن پولیس ٹیم نے انہیں بھی اعظم گڑھ گورا بادشاہ پور سرحد پور روک لیا۔ ان کے ساتھ سابق ایم ایل اے بھگوتی پرساد،پردیپ نروال سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.