ETV Bharat / state

سات سال کی عفیفہ روزے رکھ کر کورونا سے نجات کی مانگ رہی دعا

ماہ رمضان بڑی فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہر بزرگ نوجوان اور خواتین روزے رکھ کر اللہ کی عبادت کر رہے ہیں، تو وہیں روزہ رکھنے میں چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھی پیچھے نہیں ہیں۔ چھوٹے معصوم بچے بھی روزہ رکھ کر اللہ کی عبادت کر رہے ہیں۔

afifa
عفیفہ
author img

By

Published : May 12, 2021, 9:30 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے محلہ مغلپورہ کے پاس رہنے والی سات سالہ معصوم بچی عفیفہ نے ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے کے اب تک کے پورے روزے رکھے۔ یہ بچی روزے رکھنے کے ساتھ نماز، تلاوت کا اچھی طرح سے اہتمام کر رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جیسا کہ ہر کوئی کورونا وائرس سے خوف زدہ ہے، اور اس وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا سے نجات کے لیے دعا مانگ رہے ہیں۔

afifa
عفیفہ

عفیفہ بھی اس مہلک وبا سے نجات کے لیے ہر نماز اور افطاری کے وقت دعا مانگ رہی ہے۔

afifa
عفیفہ

عفیفہ کے والد جاوید نبی خان نے بتایا کہ میری بیٹی نے ماہ رمضان کے پورے روزے رکھے ہیں۔ ایک روزہ بھی نہیں چھوڑا روزے رکھ کر اللہ کی عبادت کے بعد بس یہی دعا مانگی ہے کہ یا اللہ کورونا جیسی وبا سے ہمارے ملک کو نجات ملے۔

مزید پڑھیں:

سعودی عرب میں عید جمعرات کو ہوگی

انہوں نے بتایا کہ عفیفہ قرآن شریف کی تلاوت کرتی ہیں۔ روزہ رکھتی ہیں، نماز پڑھتی ہیں اور ساتھ ہی دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.