ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ممنوعہ گوشت کے ساتھ سات گرفتار - اترپردیش نیوز

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پولیس نے سات گئوکشوں کو رنگے ہاتھ جانور کو ضبح کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے بانکے، کندی، دو فور وہیلر اور چار کوئنٹل گوشت برآمد کیا ہے۔

ممنوعہ گوشت کے ساتھ سات گرفتار
ممنوعہ گوشت کے ساتھ سات گرفتار
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:45 PM IST

گرفتار سات ملزمین میں سے پانچ لکھنؤ کے ہیں۔ یہ گروہ نہایت شاطرانہ ڈھنگ سے گئوکشی کی واردات کو انجام دیتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس کے مطابق انہیں کافی دنوں سے شہر کوتوالی اور اس کے آس پاس کے تھانوں میں گئوکشی کی اطلاع مل رہی تھی۔

پولیس نے ان اطلاعات پر کام کرتے ہوئے سنیچر کو دیوا اور شہر کوتوالی کی مشترکہ کاروائی میں صبح 9 بجے کوڈر مئو کی ایک باغ میں مسولی تھانے کے جمال پور موضع بڑا گاؤں کے رئیس ولد گلاب، شکیل ولد ہزاری، لکھنؤ کے محمد آزاد، محمد نسیم، محمد عامر، محمد توفیق اور رنکو سنگھ کو گرفتار کیا۔

پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ رئیس اور شکیل چوڑی فروش کرنے کے بہانے آوارہ گائے نسلی جانوروں کی ریکی کرتے ہیں۔ پھر دونوں اسے پکڑ کر ویران جگہ پر باندھ دیتے ہیں۔

یہی نہیں یہ لوگ جانور کی نس بھی کاٹ دیتے تھے۔ اس کے بعد یہ دونوں لکھنؤ کے اپنے ساتھیوں کو اطلاع دیتے تھے اور پھر اس کا گوشت گاڑیوں میں لاد کر لکھنؤ میں فروخت کر دیتے تھے۔

ان ملزمین کی گرفتاری کے وقت موقع پر حالات بگڑنے لگے، جس کے بعد وہاں پی اے سی تعینات کی گئی ہے۔ فی الحال ماحول پر امن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.