اب کورونا مثبت کے 7 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ سبھی کو ہسپتالوں میں داخل کرایا جارہا ہے اور ان کا مناسب علاج ہورہا ہے۔ ان میں سے کچھ مریضوں کے ٹیسٹ کے نمونے کے جی ایم یو لائے گئے تھے۔ جہاں ان کی تحقیقات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
![اترپردیش میں کورونا مثب کے سات نئے معاملے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-04-corona-update-in-up-image-7205788_27032020193948_2703f_1585318188_72.jpg)
اتر پردیش میں آہستہ آہستہ کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور کورونا مثبت کے 7 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔7 نئے مریضوں میں 4 مریضوں کا تعلق نوئیڈا سے ہے، ایک مریض آگرہ سے ہے اور دو کا تعلق غازی آباد سے ہے۔ ان 7 مریضوں میں سے 2 خواتین اور 5 مرد ہیں۔
ان کورونا وائرس کی علامات دیکھنے کے بعد کچھ نمونے دارالحکومت لکھنؤ میں کے جی ایم یو کی مائکرو بایولوجی لیب کو بھیجے گئے، جہاں نمونے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
چنانچہ آگرہ سے متاثرہ مریض امریکہ سے بھارت واپس آیا، جس کے بعد محکمہ صحت کی اس باہر سے آنے والوں پرنگاہ رکھے ہوئے تھے اور کورونا وائرس کے آثار ظاہر ہونے کے بعد اس کا نمونہ لیا گیا، اب ان سب میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 50 ہو گئی ہے۔